QR CodeQR Code

عام انتخابات اسی سال ہی ہونگے، راجہ پرویز اشرف

3 Jun 2023 23:11

خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا سانحہ ایک سازش تھی کہ پاکستان کی عوام اور افواج کو لڑا دیا جائے، عام انتخابات اسی سال ہی ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خوشاب کا ہنگامی دورہ کیا، اس دوران انہوں نے سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ خوشاب آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ تو پوری قوم کیلئے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا ہے کہ 9 مئی کا سانحہ ایک سازش تھی کہ پاکستان کی اعوام اور افواج کو لڑا دیا جائے، عام انتخابات اسی سال ہی ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1061837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061837/عام-انتخابات-اسی-سال-ہی-ہونگے-راجہ-پرویز-اشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org