0
Sunday 4 Jun 2023 00:18

قرض سے متعلق بل پر صدر بائیڈن کے دستخط، امریکا ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا

قرض سے متعلق بل پر صدر بائیڈن کے دستخط، امریکا ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا
اسلام ٹائمز۔ امریکا تاریخ میں پہلی بار ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، صدر بائیڈن نے قرض کی حد بڑھانے کے بل پر دستخط کر دیئے۔ گذشتہ روز امریکی سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے اور بجٹ کٹوتیوں کے بل کی منظوری دی تھی۔ محکمہ خزانہ نے کہا تھا کہ اگر 5 جون تک کانگریس کسی نتیجے پر نہیں پہنچی تو خزانہ اپنے بل کی ادائیگیاں نہیں کرسکے گا۔

ایوان نمائندگان میں ریبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے، جہاں 117 کے مقابلے میں 314 ووٹوں سے بل منظور کیا گیا۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو عددی برتری حاصل ہے، جہاں بل کے حق میں 63 جبکہ مخالفت میں 36 ووٹ پڑے۔ دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر جوبائیڈن نے آج قرض کی حد سے متعلقہ پر دستخط کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1061838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش