0
Sunday 4 Jun 2023 00:23

جعلی بھرتی کیس، سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین گرفتار

جعلی بھرتی کیس، سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی بھرتی کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو جعلی بھرتیاں ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ رائے ممتاز نے پرویز الہیٰ سے مل کر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کیں، پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 پر 12 غیر قانونی بھرتیاں کیں۔
پنجاب اسمبلی میں اُمیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتی کیا گیا۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گوجرانوالا کی عدالت سے دو کیسز میں بری ہونے کے بعد سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1061839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش