1
0
Sunday 4 Jun 2023 11:53

جہانگیر ترین کی جماعت کے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے

جہانگیر ترین کی جماعت کے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ممتاز سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء جہانگیر ترین کی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ میں سیاسی رہنماﺅں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، بڑے سیاسی رہنماء اور سابق ارکان اسمبلی پہلے ہی ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں، تاہم ترین گروپ کی جانب سے ابھی تک نئی سیاسی جماعت کا نام فائنل نہیں کیا جاسکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کا ”عوام دوست پارٹی“ اور ”پاکستان انصاف پارٹی“ کے ناموں پر غور جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ناموں پر مشاورت ہو رہی ہے، تیسرا نام بھی سامنے آسکتا ہے۔ ذرائع ترین گروپ کا مزید کہنا ہے کہ حتمی نام کیلئے پارٹی اراکین کیساتھ مشاورت جاری ہے، مشترکہ طور پر اتفاق رائے سے نام فائنل کر لیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 1061893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ستار
Pakistan
بے فکر رہیں، ان لوگوں نے اپنی سیاست دفنا دی۔ کوئی سیٹ نہیں جیت سکتے۔ عمران کا نام اب کافی شہرت اختیار کرچکا ہے۔ لوگ انصاف کو نہیں بلکہ عمران کو ووٹ دے رہے ہیں۔
ہماری پیشکش