0
Sunday 4 Jun 2023 23:48

کابل سے پاکستان آنیوالی پروازوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری

کابل سے پاکستان آنیوالی پروازوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری
اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان (سی اے اے) نے کابل سے آنے والی تمام پروازوں کی فضائی رہنمائی کے لیے اقدامات مکمل کرتے ہوئے نوٹم جاری کردیا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ائیر ٹریفک کنٹرولر کی عدم دستیابی پر سی اے اے نے کابل سے آنے والی تمام پروازوں کی فضائی رہنمائی کے لیے اقدامات کرلیے ہیں  اور اس ضمن میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہےکہ کابل سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے سے 15 منٹ قبل تمام ائیرلائنز کے کپتان ائیرٹریفک کنٹرول سینٹر سے رابطہ کریں۔ جاری نوٹم میں مزید کہا گیا ہے کہ فریکوئنسی کے ذریعے طیاروں کے کپتانوں کو پاکستانی فضائی حدود میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ مزید برآں سی اے اے نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطے کے لیے فریکوئنسی جاری بھی کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1061973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش