0
Sunday 4 Jun 2023 23:37

سرکشی اور بغاوت کرنیوالوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

سرکشی اور بغاوت کرنیوالوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں، رانا ثناء اللّٰہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی، شہداء کے مجسموں کو توڑا گیا۔ سرکشی اور بغاوت کرنے والوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کے جھوٹے وعدے کیے۔ کرپشن ختم کرنے کے دعویداروں نے خود کرپشن کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے ایک سال میں ترقیاتی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا۔ پی ٹی آئی والوں نے صرف باتیں ہی کیں، عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا۔ رانا ثناء اللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قیمت پر ریاست کی رٹ کو قائم کریں گے۔ آڈیوز اور ویڈیوز والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکشی اور بغاوت کرنے والوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1061974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش