0
Monday 5 Jun 2023 09:21

سعودیہ کا جولائی میں تیل پیداوار میں کمی کا اعلان

سعودیہ کا جولائی میں تیل پیداوار میں کمی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سعودی عرب نے جولائی میں تیل پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ ویانا میں اوپیک اجلاس کے بعد سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ تیل کی پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کمی جولائی کے لئے کی جا رہی ہے، لیکن اس میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔ وزارت توانائی کا مزید کہنا تھا کہ اوپیک پلس معاہدے میں شریک بعض ممالک کی ہم آہنگی کے ساتھ یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔روسی نائب وزیراعظم نے کہا کہ تیل پیداوار میں کٹوتی 2024ء کے آخر تک جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 1062024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش