0
Monday 5 Jun 2023 16:36

بغیر شواہد کسی جماعت پر پابندی لگائی گئی تو مخالفت کریں گے، قائم علی شاہ

بغیر شواہد کسی جماعت پر پابندی لگائی گئی تو مخالفت کریں گے، قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بغیر شواہد کسی جماعت پر پابندی لگائی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ ہماری پہلی حکومت ختم ہوئی تو لوگوں نے کہا کہ پارٹی ختم ہوگئی مگر ایسا نہیں ہوا، محترمہ کی شہادت پر نوجوان غصے میں تھے ملک کو خطرہ تھا مگر ہم نے پاکستان کا نعرہ لگایا۔ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے قائم علی شاہ نے کہا کہ بغیر شواہد کسی جماعت پر پابندی لگائی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔ سابق وزیراعلی نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوکری اور گھر کے وعدے کیوں پورے نہیں کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1062074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش