QR CodeQR Code

فکر خمینی سے انسان دشمن عالمی استکباری قوتیں خوف زدہ ہیں، آغا رضا

5 Jun 2023 16:41

کوئٹہ میں امام خمینی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے انقلابی افکار کی روشنی میں عصر حاضر کی بشریت رہنمائی لے سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء آغا رضا نے کہا ہے کہ فکر خمینی آج پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ جس انسان دشمن عالمی استکباری قوتیں خوف زدہ ہیں۔ یہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت ملسمین کوئٹہ سٹی کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 34 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ سٹی ارباب لیاقت علی ہزارہ، حاجی طاہر نظری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا رضا نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے انقلابی افکار کی روشنی میں عصر حاضر کی بشریت رہنمائی لے سکتی ہے۔ فکر خمینی آج پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس انسان دشمن عالمی استکباری قوتیں خوف زدہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1062075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062075/فکر-خمینی-سے-انسان-دشمن-عالمی-استکباری-قوتیں-خوف-زدہ-ہیں-آغا-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org