0
Monday 5 Jun 2023 20:06

انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام امام خمینی (رہ) کی 34ویں برسی پر عظیم الشان سیمینار

انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام  امام خمینی (رہ) کی 34ویں برسی پر عظیم الشان سیمینار
اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کی 34ویں برسی کی مناسبت سے امام بارگاہ مدین صاحب کے بعد آج دوسرے روز بھی انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے ’اسلام بیداری اور امت کے اتحاد میں امام خمینیؒ کا کردار‘ کے عنوان سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ موضوع کی مناسبت سے جن علمائے  کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرکے رہبر انقلاب کے تئیں اپنی عقیدت کا خراج نذر کیا اُن میں نمائندہ دفتر رہبری آقای سید علی زادہ موسوی با مترجم حجت الاسلام آقای تنویر حسین، انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی، سید شمس الرحمن نمائندہ میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمرفاروق، میر واعظ وسط کشمیر مولانا عبد الطیف، انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو، قاری ملک احسان نے تلاوت کلام پاک، حافظ مزمل نے ہدیہ نعت کی سعادت حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض آغا سید مجتبٰی عباس الموسوی نے انجام دئیے۔ مقررین نے امام خمینی (رہ) کو گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے آپ کے انقلاب آفرین اقدامات، افکار و نظریات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک ملت ساز قائد کو جن بلند اخلاق اور صفات کا حامل ہونا چاہیئے امام خمینی (رہ) میں ایسی صفات بدرجہ اتم موجود تھیں۔
خبر کا کوڈ : 1062092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش