0
Monday 5 Jun 2023 18:32

چودھری پرویز الہیٰ کو اعلیٰ عدلیہ کی حمایت حاصل ہے، عطاء اللہ تارڑ

چودھری پرویز الہیٰ کو اعلیٰ عدلیہ کی حمایت حاصل ہے، عطاء اللہ تارڑ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نو مئی کے ملزمان، چودھری پرویز الہیٰ کیسز کی پیروی کریں گے، ان مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون اور انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شرپسند عناصر نے نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیا، نو مئی کو تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت کی طرف سے ریلیف دیا گیا، کیس کے اندر کہا گیا کہ یاسمین راشد ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں، عجلت میں فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ایف آئی آر کی ضمنی میں بطور ملزمہ یاسمین راشد کا نام درج ہے، فرانزک لیب کے مطابق یاسمین راشد موجود تھیں، اتنی کیا جلدی تھی، رپورٹ کا انتظار کیے بغیر عدالت نے فیصلہ سنا دیا، یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ عدلیہ کے چند مخصوص حلقے اتنا غیر سنجیدہ رویہ کیوں رکھتے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملزمان کے حوالے سے شواہد موجود ہیں تو ریلیف کس بات کا دیا جا رہا ہے، چودھری پرویز الہٰی کیخلاف بھی شواہد موجود ہیں، ان کے کیس ختم کیے جا رہے ہیں، جج کو چودھری پرویز الہٰی کے اربوں روپے نظر نہ آئیں تو پراسیکیوشن کا کیا قصور ہے، پرویز الہیٰ کو اعلیٰ عدلیہ کی حمایت حاصل ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا ہے کہ پہلی پیشی پر پورا مقدمہ ڈسچارج کر دیا جاتا ہے، نو مئی واقعات، کرپشن کیسز میں تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، کیا وہ یہ چاہتے ہیں کہ نو مئی واقعات پر بات نہ کریں اور ملزمان کو چھوڑ دیں، اگر پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا دی ہوتی تو نو مئی کے واقعات نہ ہوتے۔
خبر کا کوڈ : 1062096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش