QR CodeQR Code

امام خمینی (رہ) کے افکار، نظریات اور تعلیمات پر عمل کرکے کشمیری حقیقی معنوں میں آزادی حاصل کرسکتے ہیں، نذر حافی

5 Jun 2023 17:30

امام خمینی (رہ) کی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی انقلابی حکمت عملی اور سیاسی بصیرت ملت کشمیر کا قومی سرمایہ ہے۔ کشمیریوں کو اس سرمائے سے فایدہ اٹھانا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ حضرت امام خمینی (رہ) اور حضرت علامہ محمد اقبال جیسے عظیم اور منفرد انقلابی رہنماوں کا تعلق سرزمین کشمیر سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے سیکرٹری جنرل نذر حافی نے حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملت کشمیر کا شمار دنیا کی ذہین ترین اور فعال ترین اقوام میں ہوتا ہے۔ کشمیری اس لحاظ سے غنی ترین ملت ہیں کہ ان کا دامن عالم انسانیت کے عظیم رہنماوں اور عظیم شخصیات سے بھرا ہوا ہے۔ حضرت امام خمینی (رہ) کی انقلابی حکمت عملی اور سیاسی بصیرت ملت کشمیر کا قومی سرمایہ ہے۔ کشمیریوں کو اس سرمائے سے فایدہ اٹھانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1062100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062100/امام-خمینی-رہ-کے-افکار-نظریات-اور-تعلیمات-پر-عمل-کرکے-کشمیری-حقیقی-معنوں-میں-آزادی-حاصل-کرسکتے-ہیں-نذر-حافی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org