0
Monday 5 Jun 2023 20:21

جھوٹے وعدوں کی شکل میں بی جے پی کی گندی سیاست جاری ہے، سدارمیا

جھوٹے وعدوں کی شکل میں بی جے پی کی گندی سیاست جاری ہے، سدارمیا
اسلام ٹائمز۔ ریاست کرناٹک کے وزیراعلٰی سدارمیا نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی ریاست میں لوگوں کو 200 یونٹ تک مفت بجلی منصوبہ کا غلط استعمال کرنے کے لئے اکسا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں سے بغیر کسی احتیاط کے بجلی کا استعمال کرنے کے لئے کہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ یقینی کریں گے کہ مفت بجلی منصوبہ کا غلط استعمال نہ ہو اور لوگوں کے ذریعہ بجلی کے اندھادھند استعمال پر روک لگائی جائے۔ ریاستی وزیراعلٰی عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر بنگلورو کے گیان جیوتی جلسہ گاہ میں محکمہ جنگلات کے ذریعہ منعقد ایک تقریب کو خطاب کر رہے تھے۔ سدارمیا نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریبوں اور متوسط طبقہ کے فائدہ کے لئے بجلی کی مفت فراہمی کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو ان کے گزشتہ سال کے بجلی خرچ سے 10 فیصد زیادہ استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، لوگوں نے اس منصوبہ کو خوشی کے ساتھ قبول کیا ہے اور اس کا استقبال کیا ہے۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کے ذریعہ خارج کی گئی بی جے پی انھیں بجلی منصوبہ کا غلط استعمال کرنے کے لئے اکسا رہی ہے اور اندھا دھند طریقے سے بجلی خرچ کرنے کو کہہ رہی ہے، یہ عوام مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ریاست کے بیدار لوگ انہیں (بی جے پی والوں کو) اس منصوبہ میں ناکام بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1062106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش