QR CodeQR Code

چمن، پی ٹی آئی بلوچستان کے پانچ رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ، عدالت سے گرفتار

5 Jun 2023 21:21

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق سابق ترجمان گورنر ہاؤس سمیت 5 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ ہوئیں، جسکے بعد انہیں عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پانچ رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ ہونے پر انہیں چمن میں کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماء و سابق ترجمان گورنر ہاؤس نذیر خان اچکزئی، حاجی صلاح الدین خان اچکزئی، فیصل باری اچکزئی، عصمت اللہ کاکڑ اور امان اللہ ہمدرد کو ضمانتیں منسوخ ہونے پر چمن میں کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے چمن جیل منتقل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1062125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062125/چمن-پی-ٹی-آئی-بلوچستان-کے-پانچ-رہنماؤں-کی-ضمانتیں-منسوخ-عدالت-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org