QR CodeQR Code

پشاور: مسجد کے اندر فائرنگ سے عالم دین جاں بحق

5 Jun 2023 21:33

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کی دعویداری 2 ملزمان پرکی گئی ہے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے عالم دین جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے مولانا محمد اطلس خان جاں بحق ہوئے۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کی دعویداری 2 ملزمان پرکی گئی ہے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی احسان الحق کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق پشاور میں دو ہفتوں کے اندر چار علمائے کرام اور پیش امام مارے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1062128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062128/پشاور-مسجد-کے-اندر-فائرنگ-سے-عالم-دین-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org