QR CodeQR Code

بلوچستان حکومت کا وفاق کے رویہ پر ردعمل، این ای سی اجلاس کا بائیکاٹ

5 Jun 2023 21:46

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مجھ سمیت بلوچستان سے کوئی بھی این ای سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریگا۔ حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے رویہ کو دیکھتے ہوئے کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی کی جانب سے عدم تعاون کے رویہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل اکونامیکل کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھ سمیت صوبے سے این ای سی کا کوئی بھی ممبر کل اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ این ای سی میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے رویہ کو دیکھتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے حوالے سے جو بھی یقین دہانیاں کیں ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ یہ رویہ انتہائی مایوس کن صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے کہا کہ حتیٰ کہ وزیراعظم کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اعلان کردہ دس ارب روپے بھی فراہم نہیں کئے گئے۔ امید تھی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دس ارب کی وصولی کے بعد ان سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ وسائل کی کمی کے باعث سیلاب متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے پڑے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1062131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062131/بلوچستان-حکومت-کا-وفاق-کے-رویہ-پر-ردعمل-این-سی-اجلاس-بائیکاٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org