0
Monday 5 Jun 2023 21:51

صومالیہ، شدت پسند تنظیم الشباب کے ہاتھوں یوگنڈا کے 54 فوجی ہلاک

صومالیہ، شدت پسند تنظیم الشباب کے ہاتھوں یوگنڈا کے 54 فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ یوگنڈا نے صومالیہ میں کچھ روز قبل افریقن یونین کے امن دستوں پر شدت پسندوں کے حملے میں یوگنڈا کے 54 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ یوگنڈا کے صدر یاوری مسووینی نے اپنے بیان میں کہا کہ صومالیہ کے دارالخلافہ قریب بولاماریر میں افریقن یونین کے امن دستوں کی رہائشی کیمپ پر شدت پسند جہادی تنظیم الشباب کے حملے میں یوگنڈا کے 54 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ صدر مسووینی کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے بعد عالمی دہشتگرد تنظیم القاعدہ سے منسلک شدت پسند جہادی تنظیم الشباب نے کیمپ پر قبضہ کر لیا تھا تاہم یوگنڈا کے فوجیوں نے کیمپ کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد تین ہے تاہم اب انہوں نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں یوگنڈا کے 54 اہلکار ہلاک ہوئے۔

شدت پسند تنظیم نے دعویٰ کیا تھا کہ 26 مئی کو کیے گئے خودکش بم حملے میں 137 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ 2006 سے شدت پسند جہادی تنظیم الشباب صومالیہ میں فوج، سرکاری و نجی املاک، شہروں اور بازاروں پر سینکڑوں دہشتگرد حملے کر چکی ہے جبکہ الشباب کا زور توڑنے کیلئے افریقن یونین کے 22 ہزار سے زائد فوجی اہلکار دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے صومالیہ کی وفاقی حکومت کی مدد کیلئے وہاں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1062132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش