0
Monday 5 Jun 2023 21:58

پی ٹی آئی رہنماء میاں محمود الرشید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

پی ٹی آئی رہنماء میاں محمود الرشید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء میاں محمودالرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء میاں محمود الرشید کا ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت پولیس نے میاں محمود الرشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ میاں محمود الرشید سے تھانہ نصیرآباد کے مقدمے میں تفتیش کرنی ہے، ان پر کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا الزام ہے۔ اس موقع پر میاں محمود نے عدالت میں کہا کہ مجھے ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا جارہا ہے، تمام مقدمات میں مجھے بدنیتی کی بنیاد پر ملوث کیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
خبر کا کوڈ : 1062133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش