0
Monday 5 Jun 2023 22:23

مہنگائی پر قابو نا پایا جانا بیڈ گورننس کی واضح مثال ہے، علامہ مبشر حسن

مہنگائی پر قابو نا پایا جانا بیڈ گورننس کی واضح مثال ہے، علامہ مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت دودھ فرشوں کی من مانیوں کا نوٹس لیں، سرکاری نرخوں پر دودھ کی فروخت یقینی بنائی جائے، ناجائز منافع خوری کو قابو نہ کیا گیا تو شہریوں سے دودھ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاوس میں منعقدہ پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رضی حیدر، یعقوب شہباز، آصف صفوی، کاظم عباس و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، پیٹرول، ڈیزل اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے باوجود آٹے، چینی، چاول، دالوں اور دودھ کی قیمتوں میں کمی کا نہ کیا جانا بیڈ گورننس کی کی واضح مثال ہے، پرائس کنٹرول اتھارٹی اور فوڈ انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہیں۔

علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ کراچی میں ڈیری فارمرز نے اچانک دودھ کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا، اس سے قبل دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا، دودھ کی قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت 220 روپے ہوگئی جبکہ دہی 360 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، اس ناجائز اضافے کو شہر قائد کے عوام مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے معین کردہ دودھ کے سرکاری نرخ 170 روپے پر فروخت سے انکار پر بیوپاریوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے، غریب شہریوں کے معصوم بچوں کی بھوک کا ہی خیال کرلیا جائے ایسا نہ ہو کہ وہ بوند بوند دودھ کو ترس کر مرجائیں۔
خبر کا کوڈ : 1062137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش