پی ٹی آئی ریاست کے خلاف بغاوت کر کے ریلیف کا مطالبہ نہیں کر سکتی، رانا ثناء اللہ
5 Jun 2023 22:30
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ انہوں نے احتجاج نہیں ریاست کے خلاف بغاوت کی، یاسمین راشد لوگوں کو جناح ہاؤس لے جانے میں ملوث ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزير داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ بنتا ہے، کوئی تنظیم ریاست کے خلاف بغاوت کرکے ریلیف کا مطالبہ نہیں کر سکتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ انہوں نے احتجاج نہیں ریاست کے خلاف بغاوت کی، یاسمین راشد لوگوں کو جناح ہاؤس لے جانے میں ملوث ہیں، حماد اظہر کا بھی مجرمانہ کردار ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف دو یا تین حصوں میں بٹ سکتی ہے، ایک حصہ پیپلز پارٹی میں جائے گا، دوسرا حصہ جہانگير ترین گروپ میں اور تیسرا پی ٹی آئی میں ہی رہے گا، چیئرمین پی ٹی آئی نااہل ہوئے تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1062138