QR CodeQR Code

جماعت اسلامی نے 9 مئی کے واقعات پر فیکٹ فائنڈنگ کا مطالبہ کر دیا

5 Jun 2023 22:44

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حالات کا اس نہج پر پہنچنا بھی حکومت و اسٹیبلشمنٹ کیلئے لمحہ فکریہ ہے، کسی بھی سیاسی پارٹی کے مضبوط و منظم ہونے کے خوف سے تقسیم در تقسیم کا سلسلہ بند کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی پوری قوم نے مذمت کی ہے، مگر حالات کا اس نہج پر پہنچنا بھی حکومت و اسٹیبلشمنٹ کیلئے لمحہ فکریہ ہے، کسی بھی سیاسی پارٹی کے مضبوط و منظم ہونے کے خوف سے تقسیم در تقسیم کا سلسلہ بند کیا جائے، 9 مئی کے واقعات پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیار کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ اور بتایا جائے کہ اس کے پیچھے کون سے ہاتھ کارفرما تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی میں منعقدہ ضلعی ناظمین تعلقات عامہ کی ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، صوبائی امیر محمد حسین محنتی، نائب امراء ممتاز حسین سہتو، حافظ نصراللہ عزیز، عبدالحفیظ بجارانی، ٹرینر محمد شاہد وارثی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک اس وقت بدترین سیاسی و معاشی بحران سے دوچار ہے، عدلیہ و پارلیمنٹ متصادم اور ہر آنے والا دن پاکستان کی آزادی، خودمختاری سالمیت اور عزت و وقار کیلئے بڑے خطرات پیدا کر رہا ہے، ان حالات میں سیاسی مسائل کا سیاسی حل تلاش کیا جائے، باقی سارے راستے ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ 12 اگست کو اسمبلیوں کی آئینی مدت ختم ہو جائے گی، اکتوبر تک عام انتخابات کروانا لازمی ہیں، مگر آج پوری سیاست کو منتشر کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1062145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062145/جماعت-اسلامی-نے-9-مئی-کے-واقعات-پر-فیکٹ-فائنڈنگ-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org