0
Monday 5 Jun 2023 22:52

عوام میں احساس محرومی کا جنم لینا ملک و جمہوریت کے مفاد میں نہیں، ثروت اعجاز قادری

عوام میں احساس محرومی کا جنم لینا ملک و جمہوریت کے مفاد میں نہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلئے تمام اکائیوں ایک ہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں پاکستان کے استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، مہنگائی و بے روزگاری کا خاتمہ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کو یکجا ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا، تو ان میں احساس محرومی جنم لے گا، جو کسی طور بھی ملک و جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عظیم مفاد میں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر تعمیری سوچ استوار کرنی ہوگی، غربت کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے مترادف ہیں، حکومت زبانی جمع خرچ یا میڈیا ٹرائل کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 1062146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش