0
Tuesday 6 Jun 2023 22:17

17 جون کو نشتر پارک میں پیروان ولایت کا عظیم الشان غدیری اجتماع ہوگا، علامہ شبیر میثمی

17 جون کو نشتر پارک میں پیروان ولایت کا عظیم الشان غدیری اجتماع ہوگا، علامہ شبیر میثمی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ 17 جون کو نشتر پارک میں عوام کا سمندر اور پیروان ولایت کا عظیم الشان غدیری اجتماع ہوگا، پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس میں لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہوں گے، استحکام پاکستان کانفرنس ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف بانیان پاکستان کے باوفا بیٹوں کا تاریخی اجتماع ثابت ہوگی، کانفرنس اولیاء اللہ کی سرزمین سندھ کے عظیم بیٹوں کا ایسا اجتماع ہے جو امریکہ و اس کے حواریوں اور اس کے ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور وطن عزیز کے لئے استحکام کا باعث بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ استحکام پاکستان کانفرنس اس عزم کا اعادہ ہوگی کہ ملک پاکستان کو ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے شر سے محفوظ رکھنے کیلئے بانیان پاکستان نے جس طرح پاکستان کے بنانے میں قربانیاں دیں تھیں آج بانیان پاکستان کے باوفا بیٹے بھی کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، کانفرنس پاکستان اور امن دوست قوتوں اور شیعہ سنی ہم آہنگی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کو واضح پیغام دے گی کہ ملت جعفریہ ملک و اسلام دشمن قوتوں کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1062307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش