QR CodeQR Code

ساہیوال الیکشن، عوام نے حکومت پر غصے کا اظہار کر دیا، سیاسی اتحادوں کا ساہیوال کے ضمنی الیکشن جیسا حشر کرینگے، نوازشریف

14 Oct 2011 21:05

اسلام ٹاائمز:رائے ونڈ لاہور میں نماز جمعہ کے بعد لیگی کارکنوں سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس بجلی کے بحران کا کوئی مستقل حل نہیں، ملکی صنعت کا پہیہ جام ہو رہا ہے، ملک میں کرپشن اور لاقانونیت عروج پر ہے اور اب یہ سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام اتحادی حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام موقع پرست سیاسی اتحادوں کے دھوکے میں نہیں آئینگے، سیاسی اتحادوں کا آئندہ الیکشن میں بھی وہی حشر کریں گے جو ساہیوال کے ضمنی الیکشن میں ہوا ہے۔ لاہور میں مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ عوام موقع پرستی پر مبنی ان سیاسی اتحادوں کی حقیقت جان چکی ہے، اب دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اقرباء پروری سے فرصت نہیں، عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ حکومت کے پاس بجلی کے بحران کا کوئی مستقل حل نہیں، ملکی صنعت کا پہیہ جام ہو رہا ہے۔ مزدور اور دیہاڑی پر کام کرنے والے محنت کش بیروزگار ہو رہے ہیں مگر حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ ملک میں کرپشن اور لاقانونیت عروج پر ہے اور اب یہ سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام اتحادی حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے۔ لیگی قائد نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان انکا خواب ہے اور اسکی تعبیر کیلئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔
رائے ونڈ لاہور میں نماز جمعہ کے بعد لیگی کارکنوں سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے ناراض ہیں جسکا اظہار انہوں نے ساہیوال کے ضمنی الیکشن میں ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار کو شکست دے کر کیا۔ آئندہ انتخابات میں عوام  حکمرانوں اور ان کے اتحادیوں کو مسترد کر دیں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 106231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106231/ساہیوال-الیکشن-عوام-نے-حکومت-پر-غصے-کا-اظہار-کر-دیا-سیاسی-اتحادوں-کے-ضمنی-جیسا-حشر-کرینگے-نوازشریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org