0
Wednesday 7 Jun 2023 23:21

پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ علی محمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ انتظامیہ کے پاس اختیار ہے کہ جو شخص امن و امان خراب کرتا ہے، اسے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کریں۔ جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ جو پریس کانفرنس کرتا ہے اُن کو چھوڑ دیا جاتا ہے، جو پریس کانفرنس نہیں کرتا، ان کو دوبارہ گرفتار کرتے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس پر کس طرح اتنے سیریس الزامات ختم ہوجاتے ہیں۔ بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ کے فاضل بینچ نے علی محمد خان سمیت دیگر کارکنوں کورہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
خبر کا کوڈ : 1062531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش