QR CodeQR Code

صیہونی رژیم کی داخلی سلامتی کے مشیر کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات

7 Jun 2023 23:30

اپنے ایک بیان میں صیہونی فوج نے مراکش میں ہونے والی "افریقی شیر" نامی مشقوں میں اپنے 12 سپاہیوں اور ایک افسر کی شرکت کی خبر دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی داخلی سلامتی کے مشیر "تساحی هنگبی" نے آج بدھ کے روز مراکش کے وزیر خارجہ "ناصر بوریطۃ" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی تفصیلات بیان کئے بغیر مراکش کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ناصر بوریطۃ نے آج تساحی ھنگبی کی میزبانی کی۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مراکش اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کافی پُرجوش ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ "میری رگو"، اسپکیر پارلیمنٹ "امیر اوھانا" سمیت بہت سے صیہونی حکام نے "رباط" کا سفر کیا ہے۔ نیز سوموار کے روز صیہونی فوج نے ایک بیان کے ذریعے مراکش میں ہونے والی "افریقی شیر" نامی مشقوں میں اپنے 12 سپاہیوں اور ایک افسر کی شرکت کی خبر بھی دی تھی۔ یاد رہے کہ 2020ء میں صیہونی حکومت اور مراکش نے دو طرفہ باہمی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا، یہ تعلقات 2000ء میں انتفاضہ اقصیٰ شروع ہونے کے بعد بیس سال کے لئے منقطع ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1062538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062538/صیہونی-رژیم-کی-داخلی-سلامتی-کے-مشیر-مراکش-وزیر-خارجہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org