QR CodeQR Code

9 مئی واقعات، مردان کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید 8 افراد کو رہا کردیا

7 Jun 2023 23:40

جج عبیداللہ نے رہائی کے احکامات جاری کیے۔ اس سے قبل 23 افراد کو رہائی مل چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر مردان میں 31 افراد رہا ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مردان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ اور گھیراؤ کے الزام میں گرفتار مزید 8 افراد کو رہا کردیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبیداللہ نے رہائی کے احکامات جاری کیے۔ اس سے قبل 23 افراد کو رہائی مل چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر مردان میں 31 افراد رہا ہوچکے ہیں۔ اس وقت 120 ملزمان تا حال جیل میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1062541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062541/9-مئی-واقعات-مردان-کی-انسداد-دہشتگردی-عدالت-نے-مزید-8-افراد-کو-رہا-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org