0
Wednesday 7 Jun 2023 23:50

خیبر پختونخوا، 100 سے زیادہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز بند ہونےکا خدشہ

خیبر پختونخوا، 100 سے زیادہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز بند ہونےکا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث 100 سے زیادہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق فنڈز نہ ہونے پر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سینٹرز کے ملازمین کو 4 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، جس کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے فنڈز جاری کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق اتھارٹی کے لیے مختص 69 کروڑ روپے میں سے 32 کروڑ روپے ہی جاری ہوئے اور ساتھ ہی اتھارٹی کو 37 کروڑ روپےکے باقی فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے  استدعا بھی کی گئی۔ صوبائی وزیر عدنان جلیل نے کہا کہ مرکز سے فنڈز کی تاخیر کے باعث ٹیوٹا کو فنڈز بروقت جاری نہ ہوسکے، فنڈز جاری کرنے کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی ہے جلد ہی فنڈز جاری ہوجائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1062542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش