0
Wednesday 7 Jun 2023 23:44
پاکستان کو مشکلات سے نکال کر استحکام کیطرف لے جانا ہے

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نئے عزم کیساتھ میدان میں نکل رہے ہیں، فردوس عاشق

جہانگیر ترین کا ذاتی مفاد صرف اتنا ہے کہ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں
جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نئے عزم کیساتھ میدان میں نکل رہے ہیں، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قائد اعظم ؒ کے حقیقی پاکستان کے خواب کو آنکھوں میں سجائے ایک بار پھر نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ نکل پڑے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سو سے زائد رہنماؤں نے نئی جماعت میں شرکت کی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکال کر استحکام کی طرف لے جانا ہے، اس کی آج اینٹ رکھ دی گئی ہے، کل باضابطہ طور پر اس جماعت کو لانچ کیا جائے گا۔

سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان سیاسی، معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، ملک مہنگائی، بیروزگاری کی وجہ سے پیچھے جا رہا ہے، ایسی صورت میں ایک ایسی جماعت کی ضرورت تھی، جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ انہوں نے کہا جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سمیت سرکردہ رہنماء ایک نئے عزم کے ساتھ میدان میں نکلنے جا رہے ہیں، مایوسی کا شکار پاکستان میں نئی امید اٹھنے جا رہی ہے، پاکستان کے مسائل کا حل ہوگا اور بہتر پاکستان کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جہانگیر ترین کا ذاتی مفاد صرف اتنا ہے کہ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1062551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش