0
Thursday 8 Jun 2023 00:34

پشاور سے کراچی جانیوالی رحمان بابا ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

پشاور سے کراچی جانیوالی رحمان بابا ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
اسلام ٹائمز۔ پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی، ٹرین کی پاور پلانٹ بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی مگر عملے نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے متاثرہ بوگی کو ٹرین سے علیٰحدہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، چلتی ٹرین کی پاور پلانٹ والی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریلوے حکام کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کی پاور پلانٹ بوگی میں آگ لگنے کی اطلاع کے بعد مقامی فائربریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، پاور پلانٹ بوگی میں لگنے والی آگ شدید تھی جس سے اٹھنے والا دھواں دور سے دیکھا جاسکتا تھا۔

آتشزدگی کے واقعے کے بعد عارضی طور پشاور اور راولپنڈی کے مابین ریلوے ٹریفک معطل کردی گئی۔ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹ بوگی میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آتشزدگی کی وجہ جاننے کے لیے ماہرین نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ متاثرہ بوگی کو ریلوے کیریج فیکٹری منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ٹرین کے ساتھ دوسری پاور پلانٹ بوگی نصب کرکے منزل کی جانب روانہ کردیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1062554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش