0
Thursday 8 Jun 2023 06:46

مغربی کنارے میں سیاسی گرفتاریاں صرف اسرائیل کے مفاد میں ہیں، حماس

مغربی کنارے میں سیاسی گرفتاریاں صرف اسرائیل کے مفاد میں ہیں، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے رہنماء "حسین ابو کویک" نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز، قابض صیہونی فوج کی طرح آدھی رات اور صبح کو فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کرتی ہیں۔ حسین ابو کویک نے ان گرفتاریوں کو فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے اس عمل کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں فلسطین کے قومی اتحاد کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ حماس کے رہنماء نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ ان غیر منصفانہ گرفتاریوں کو روکے اور فوری طور اپنی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کو رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مناسب نہیں ہے کہ فلسطینی عوام قابض صیہونی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں قید و بند کی سختیاں جھیلے۔ یہ گرفتاریاں اور اس قسم کے اقدامات صرف قابض اسرائیلی حکومت و اس کے اُن سیکیورٹی منصوبوں کے مفاد میں ہیں جو وہ فلسطینی قوم کو سرنگون کرنے کے لئے اپنائے ہوئے ہیں۔ جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ فلسطینی ان کے جرائم پر خاموش رہیں۔
خبر کا کوڈ : 1062596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش