0
Thursday 8 Jun 2023 07:20

ریاض میں امریکی و سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات

ریاض میں امریکی و سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان" نے گزشتہ روز اپنے امریکی ہم منصب "انٹونی بلنکن" سے ملاقات کی۔ جس میں علاقائی و بین الاقوامی دوطرفہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا کہ یہ ملاقات خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر "ریاض" میں اسی کونسل کے سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ اس ملاقات میں سعودی عرب و امریکہ کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور علاقائی و بین الاقوامی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ خلیج فارس کے ممالک اور امریکہ کے مابین ہونے والے اجلاس میں اٹھائے گئے مسائل و مختلف شعبوں میں ان ممالک اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقے اس ملاقات کا اہم محور تھے۔

اس ملاقات میں امریکہ میں تعینات سعودی سفیر "ریما بنت بندر بن سلطان"، امور خارجہ کے معاون سیاسی "سعودی الساطی" اور افریقی ممالک کے امور میں نائب سعودی مشیر "سامی الصالح" موجود تھے۔ قبل ازیں ایک امریکی عہدیدار نے اعلان کیا کہ امریکہ کے وزیر خارجہ "انٹونی بلنکن" نے سعودی عرب کے ولی عہد "محمد بن سلمان" سے طویل ملاقات کی۔ ایک گھنٹہ چالیس منٹ دورانیے کی اس ملاقات میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی، یمن کی جنگ، سوڈان کے بحران اور انسانی حقوق پر طویل بات چیت ہوئی۔ پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ انٹونی بلنکن اور محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی بیشتر گفتگو، اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی پر مشتمل تھی۔ لیکن حکام نے ابھی تک تعلقات کی بحالی کے حوالے سے کسی بھی پیشرفت کے امکان کو مسترد کیا ہے۔

اس امریکی ذریعے نے تفصیلات بیان کئے بغیر کہا ہے کہ دونوں فریقین نے سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین تعلقات کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے اور آئندہ بھی اس موضوع پر بات چیت جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ انٹونی بلنکن 6 سے 8 جون تک سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ سعودی حکام کے ساتھ اقتصادی، سلامتی اور عالمی و علاقائی مسائل میں اسٹریٹجک تعاون سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بعض غیر امریکی ذرائع ابلاغ نے بھی رپورٹ دی تھی کہ امریکی وزیر خارجہ دورہ سعودی عرب کا منصوبہ بنا رہے ہیں تا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے اقدامات اُٹھائے جا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 1062598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش