0
Thursday 8 Jun 2023 09:52

الیکشن ملتوی کروانے کی بھیانک سازش کو پیپلز پارٹی نے ناکام بنا دیا، شوکت میر

الیکشن ملتوی کروانے کی بھیانک سازش کو پیپلز پارٹی نے ناکام بنا دیا، شوکت میر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے رہنما شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ باغ کا ضمنی الیکشن ملتوی کروانے کی بھیانک سازش عوام کے حق رائے پر ڈاکہ زنی کی منظم سازش تھی جس کو پیپلز پارٹی کی قیادت اور پارلیمانی پارٹی نے ناکام بنا کر عوام دوست ہونے کا ایک بار پھر ثبوت پیش کر دیا ہے۔ آج شام تک پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار ضیاء القمر معزز ایوان کے ممبر منتخب ہو کر وزیراعطم انوارالحق کی قیادت میں قائم نئی کابینہ میں سب سے کم عمر وزیر ہونے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ باغ کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کی قیادت اور تنظیموں نے جاندار کردار ادا کر کے اتحاد و اتفاق کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں شوکت جاوید میر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی باغ میں ضمنی انتخاب میں واضح اور پاکستان کے عام انتخابات میں لینڈسلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی وزیراعطم منتخب ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1062607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش