0
Thursday 8 Jun 2023 12:35

20 جون تک فیصلے ہو جائیں گے کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، شیخ رشید

20 جون تک فیصلے ہو جائیں گے کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 20 جون تک اہم فیصلے ہو جائیں گے کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ آصف زرداری نے کہا ہے الیکشن میں کرواؤں گا، فضل الرحمان نے کہا الیکشن میں کرواؤں گا، نواز شریف کہتے ہیں کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہو گی تو الیکشن ہو گا، 20جون کو فیصلے ہو جائیں گے۔ جتنی مرضی منصوبہ بندی کر لی جائے ہو گا وہی جو اللہ کو منظور ہو گا آئین، قانون اور عوام کا کہیں ذکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ سازوں نے زمینی حقائق سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، قوم اللہ اور عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کا پوسٹ مارٹم کیا ہے اور حکومت شادیانے بجا رہی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  9 مئی کے واقعہ کی ساری قوم مذمت کرتی ہے اور عظیم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن چہرے بدلنے اور جیلیں بھرنے سے لوگوں کی رائے نہیں بدلی جا سکتی۔ سابق وزیر داخلہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو معیشت آصف زرداری جیل میں پڑھ کر آئے وہ 2013،2008ء اور موجودہ 14ماہ کی تھی، آئی ایم ایف سے چھٹی، دوست ممالک کی مالیاتی کٹی، نواز لیگ فارغ، غریب تباہ و برباد، آٹا، ڈالر مہنگا اور نایاب یہ ہیں حکومت کے حالات۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 100 افراد 24 کروڑ لوگوں کی خواہشوں اور خوشیوں کا خون کر رہے ہیں، گھر میں 4بلین ڈالر ہیں اور آصف زردای 100 بلین ڈالر زرمبادلہ کی بات کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا اور لوگوں کے شعور پر زنجیریں پہنا دی گئی ہیں، سارے پڑوسی سمجھا رہے ہیں لیکن عوام کے ردعمل سےخوف زدہ حکومت کچھ سننے کیلئے تیار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1062629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش