0
Thursday 8 Jun 2023 13:07

روسی صدر کی محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو

روسی صدر کی محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک پر روس سے تعلقات منقطع کرنے کے بین الاقوامی دباؤ ہے۔ اس کے باوجود سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے روس کے صدر "ولادیمیر پیوٹن" اور سعودی ولی عہد "محمد بن سلمان" کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کی خبر دی ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے خبر دی کہ گزشتہ روز روس کے صدر نے محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی مشاورت کے دوران فریقین نے روس اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ نیز دونوں فریقین نے دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا۔

MBS اور پیوٹن کے درمیان یہ بات چیت ایسے موقع پر انجام پائی جب امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک پر روس سے تعلقات ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی دباؤ موجود ہے۔ روس پر یہ دباؤ یوکرائن جنگ کے بہانے بڑھایا جا رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سعودی عرب نے روس اور یوکرائن دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بنا رکھے ہیں۔ گزشتہ ماہ جدہ میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں سعودی عرب نے یوکرائن کے صدر "ولادیمیر زلنسکی" کی میزبانی کی تھی۔ جب کہ اس اجلاس کے کچھ ہی روز بعد روسی وزیر داخلہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1062632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش