0
Thursday 8 Jun 2023 13:19

پی ٹی آئی کے سابق رہنماء ہاشم ڈوگر کا ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنیکا اعلان

پی ٹی آئی کے سابق رہنماء ہاشم ڈوگر کا ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ڈیموکریٹ گروپ ختم ہوچکا ہے، سب دوستوں کی مرضی ہے کہ اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، آخری وقت تک پی ڈی ایم کے خلاف ہی سیاست کروں گا۔ واضح رہے کہ ہاشم ڈوگر نے تحریک انصاف چھوڑنے والے ارکان پر مشتمل ڈیموکریٹس گروپ قائم کیا تھا، ڈیموکریٹ گروپ کے کچھ ارکان پہلے ہی ساتھ چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1062637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش