0
Thursday 8 Jun 2023 13:51
عالمی صورتحال کے پیش نظر توانائی ایک حقیقی چیلنج بن چکا ہے

تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کریگا، شہباز شریف

پاکستان اور ترکمانستان مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں
تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کریگا، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاپی (ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت) گیس پائپ لائن منصوبہ علاقائی تعاون، ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز کرے گا۔ تاپی کے مشترکہ نفاذ کے منصوبے پر دستخط کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ چاروں ممالک اور خطے کی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اور ترکمانستان مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس منصوبے سے خطے کو قدرتی گیس کو ٹھوس یقین دہانیوں اور باہمی طور پر طے شدہ شرائط و ضوابط کے مطابق محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی صورتحال کے پیش نظر توانائی ایک حقیقی چیلنج بن چکا ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے توانائی کے اختیارات تلاش کرنے کے لیے تیز رفتار اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ تاپی منصوبے کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی موجودگی میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک اور ترکمانستان کے وزیر مملکت اور ترکمان گیس کے چیئرمین مسقط بابائیف نے تاپی کے معاہدے پر دستخط کیے۔
خبر کا کوڈ : 1062652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش