0
Thursday 8 Jun 2023 14:33

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر قیدی وین پہنچا دی گئی

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر قیدی وین پہنچا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے خلاف مقدمات کی سماعت کے موقع پر لاہور سے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر قیدی وین پہنچا دی گئی ہیں۔ پولیس رینجر اور ایف سی کی اضافی نفری بھی ہائی کورٹ کے باہر موجود ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے پر گاڑی سے اتار لیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے بائیو میٹرک کرائی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اسلام اباد ہائی کورٹ آمد کے موقع پر پارٹی رہنماء اور کارکن موجود نہیں ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی اور نعیم پنجوتھا موجود ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب نہیں دیئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی آمد کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے ہائی کورٹ کے باہر سکیورٹی سنبھال رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1062657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش