0
Thursday 8 Jun 2023 17:04

پڑھا لکھا بلوچستان کے خواب کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، گورنر بلوچستان

پڑھا لکھا بلوچستان کے خواب کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، گورنر بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ پڑھا لکھا بلوچستان کے خواب کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف تربت کے دورے کے موقع پر کہی۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم پڑھا لکھا اور ترقی یافتہ بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ تعلیم ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے۔ اسی لئے موجودہ حکومت کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کے حصول کی خاطر ایچ ای سی کے توسط سے ساحلی علاقوں کے طلباء کیلئے دو سو اسکالرشپ مختص کی ہیں۔ تربت یونیورسٹی کے قیام سے تربت اور اس سے متصل علاقوں میں تعلیمی ترقی کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ تربت یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی اور کمشنر فیصل آغا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 1062667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش