0
Thursday 8 Jun 2023 17:16

نواز شریف کی نااہلی ختم کی جائے گی پھر وہ وزیراعظم بنیں گے، محمد زبیر

نواز شریف کی نااہلی ختم کی جائے گی پھر وہ وزیراعظم بنیں گے، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی ختم کی جائے گی پھر وہ وزیراعظم بنیں گے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ہونا چاہیئے، مجھے معلوم ہے کہ وہ نااہل ہیں لیکن ن لیگ چاہتی ہے نواز شریف وزیراعظم بنیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کسی بھی ن لیگ کے کارکن سے پوچھ لیں وہ نواز شریف کا نام لیں گے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ امید کررہے ہیں کہ نواز شریف کی تمام سزائیں معطل ہوجائیں، بےکار کیسز تھے جن پر نواز شریف کو سزائیں دی گئی ہیں، سب جانتے ہیں نواز شریف کو کس بنیاد پر نااہل کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ الیکشن آئین و قانون کے مطابق ہی ہوں گے، ن لیگ اپنے اور پیپلز پارٹی اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ نشستیں ایسی ہوسکتی ہیں کہ جہاں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو، پی ٹی آئی خود تیار ہوگی الیکشن میں کھڑے ہونے کے لئے تو بچے گی۔ محمد زبیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی چاہیں گے تو ن لیگ کا ٹکٹ انہیں ضرور ملے گا، مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار میں ڈار صاحب بہتر ہیں۔ سابق گورنر سندھ نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ایسا نہیں کہ سب بھول کر آگے چلیں، آرمی چیف کا واضح پیغام آیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہیئے تھا کہ 9 مئی کو ہوا کیا ہے، انہیں واقعات کی فوری مذمت کرنی چاہیئے تھی، آرمی ایکٹ آئین کا حصہ ہے، آرمی تنصیبات پر حملے ہوئے تو مقدمات آرمی ایکٹ کے تحت ہی چلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1062670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش