0
Thursday 8 Jun 2023 17:16

کوئٹہ، بیوٹمز یونیورسٹی بھی مالی بحران کا شکار، اساتذہ کا احتجاج شروع

کوئٹہ، بیوٹمز یونیورسٹی بھی مالی بحران کا شکار، اساتذہ کا احتجاج شروع
اسلام ٹائمز۔ بیوٹمز یونیورسٹی کے اساتذہ نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کا آغاز کرتے ہوئے مرکزی گیٹ کے سامنے دھرنے کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ مینجمنٹ سائنسز بھی مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ اس سے قبل جامعہ بلوچستان کے اساتذہ نے بھی متعدد بار احتجاج کا راستہ اپنایا تھا، تاہم بیوٹمز کے اساتذہ نے بھی تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج شروع کر دیا۔ اساتذہ نے بیوٹمز یونیورسٹی کو بند کرتے ہوئے گیٹ کے باہر احتجاجی کیمپ لگا لیا ہے۔ جبکہ طلباء و طالبات کو بھی یونیورسٹی کے اندر جانے نہیں دیا گیا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں تنخواہیں نہ ملنے کے باعث انکے گھر والے فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں، جبکہ عید الاضحیٰ بھی سر پر ہے۔ انکے بچے عید کی خوشیوں سے بھی محروم ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1062671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش