0
Thursday 8 Jun 2023 17:21

تحریک طالبان پاکستان کیلئے سوشل میڈیا پر فنڈز جمع کرنے والا ملزم غلام نبی گرفتار

تحریک طالبان پاکستان کیلئے سوشل میڈیا پر فنڈز جمع کرنے والا ملزم غلام نبی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ تحریک طالبان پاکستان کے لئے سوشل میڈیا پر فنڈز جمع کرنے والے ملزم غلام نبی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی (اینٹی ٹیررازم فائنسنگ یونٹ) نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ریڑھی روڈ ابراہیم حیدری کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے افراد کی تلاش کے دوران ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزم غلام نبی نے سوشل میڈیا کے ذریعے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لئے فنڈز جمع کرنے کا انکشاف کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے ذریعے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا، ملزم ٹی ٹی پی کے لئے ریڑھی روڈ کورنگی سے چندہ جمع کررہا تھا، گرفتار ملزم سے چندے کی رسیدیں اور رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش دہشت گردی کی تربیت لینے کے لئے پہلے پشاور اور پھر افغانستان جانے کا اعتراف کیا  ہے۔ گرفتار ملزم سے اس کے شہر میں روپوش ساتھیوں اور آئندہ کی منصوبہ بندیوں کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1062672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش