QR CodeQR Code

کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی

8 Jun 2023 19:55

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ جس گاڑی پر کی گئی وہ کیش لے کر آرہی تھی، فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تعداد کا معلوم نہیں ہوسکا، زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈز ہیں، جو اپنی گاڑی میں ہی جناح اسپتال گئے، زخمیوں کے بیان کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے شارع فیصل پر نرسری کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ جس گاڑی پر کی گئی وہ کیش لے کر آرہی تھی، فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تعداد کا معلوم نہیں ہوسکا، زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈز ہیں، جو اپنی گاڑی میں ہی جناح اسپتال گئے، زخمیوں کے بیان کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔ ایم ڈی سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑی میں ایک منیجر، ڈرائیور اور گارڈ سوار تھے، نرسری پل پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، سیکیورٹی گارڈز نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی، ڈرائیور زخمی ہونے کے باوجود گاڑی پیٹرول پمپ تک لے گیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی میں 17 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود تھی، فائرنگ میں زخمی ہونے والے 2 گارڈز کی حالت تشویشناک ہے، ڈرائیور کی حاضر دماغی کی وجہ سے رقم محفوظ رہی، ملزمان بینک سے ریکی کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1062685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062685/کراچی-میں-گاڑی-پر-فائرنگ-سے-4-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org