0
Thursday 8 Jun 2023 21:38

مودی کا جادو اور ہندوتوا نظریہ انتخاب جیتنے کیلئے کافی نہیں ہے، آر ایس ایس

مودی کا جادو اور ہندوتوا نظریہ انتخاب جیتنے کیلئے کافی نہیں ہے، آر ایس ایس
اسلام ٹائمز۔ کرناٹک اسمبلی انتخاب میں شرمناک شکست کے بعد نہ صرف بی جے پی اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے، بلکہ آر ایس ایس بھی غور و فکر کر رہا ہے۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس ہندوتوا تنظیم نے اپنے رسالہ ’آرگنائزر‘ میں بی جے پی کو بہت اہم نصیحت کی ہے۔ 2024ء پارلیمانی انتخاب کے پیش نظر آر ایس ایس نے بی جے پی سے کہا ہے کہ اسے خود احتسابی کی ضرورت ہے اور پارٹی کا بغیر مضبوط بنیاد اور صوبائی لیڈرشپ کے بغیر انتخاب جیتنا آسان نہیں ہے۔

آر ایس ایس کے ترجمان ’آرگنائزر‘ میں مودی کا جادو اور ہندوتوا نظریہ کے بارے میں بھی لکھا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کے کرشمہ اور ہندوتوا نظریہ انتخاب جیتنے کے لئے کافی نہیں ہیں۔ آر ایس ایس کا کرناٹک اسمبلی انتخاب کے نتائج پر کہنا ہے کہ بی جے پی قیادت نے قومی ایشوز کو سامنے لانے کی کوشش کی، لیکن کانگریس نے مقامی ایشوز کو نہیں چھوڑا اور یہی اس کی کامیابی کی اصل وجہ ثابت ہوئی۔

آر ایس ایس کے ذریعہ بی جے پی کو دی گئی نصیحت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اور کرناٹک کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے اعتراف کیا کہ کرناٹک کے لوگوں نے نریندر مودی کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو نریندر مودی کی تعریف و توصیف کیا کرتے ہیں، انھیں اس سے سبق لینا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1062686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش