QR CodeQR Code

ملک کے معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے ہمیں پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہوگا، یعقوب شہباز

8 Jun 2023 20:32

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ حکمران اور ان کے کاسہ لیس اس مادر وطن پر صرف ایک احسان کریں کہ وہ دولت جو انہوں نے لوٹ کر دوسرے ممالک میں جمع کی ہے بس وہی واپس اس مادر وطن میں لے آئیں تو یہ ملک معاشی بحران سے باہر آجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کے لئے ہمیں پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہوگا، موجودہ حکومت نے بھی آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ حکمران اور ان کے کاسہ لیس اس مادر وطن پر صرف ایک احسان کریں کہ وہی دولت جو انہوں نے اس مادر وطن سے لوٹ کر دوسرے ممالک میں جمع کی ہے بس وہی واپس اس مادر وطن میں لے آئیں تو یہ ملک نہ صرف معاشی بحران سے باہر آجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اس اقدام سے اس ملک کا آدھے سے زیادہ قر ضہ بھی اتر جائے گا اور اس طرح اس مادر وطن کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھی جان چھٹ جائے گی، کیا یہ حکمران خاندان اور ان کے بھونپو یہ قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1062691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062691/ملک-کے-معاشی-حالات-کو-ٹھیک-کرنے-کیلئے-ہمیں-پہلے-خود-کرنا-ہوگا-یعقوب-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org