0
Thursday 8 Jun 2023 20:55

بجٹ میں غریبوں کیلئے فائدہ مند اقدامات کئے جائیں، محفوظ مشہدی

بجٹ میں غریبوں کیلئے فائدہ مند اقدامات کئے جائیں، محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریبوں کا خیال رکھا جائے، خاص طور پر عمران خان کی حکومت میں شروع ہونیوالی مہنگائی کے مضر اثرات سب سے زیادہ غریب عوام پر پڑے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں غریبوں کیلئے فائدہ مند اقدامات کئے جائیں۔ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا اب تک افسوسناک وطیرہ رہا ہے کہ پارلیمنٹ امیروں کو فائدہ دیتی رہی ہے، غریبوں کیلئے کبھی اقدامات نہیں کیے گئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایسا بجٹ دیں، جس سے عوام کو ریلیف ملے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی غربت بڑھتی رہی تو عوام کے ہاتھ امیروں کے گریبانوں تک پہنچ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر روز مرہ کی اشیائے ضروریہ دال،چاول، چینی، چائے، سبزیاں اور آٹا سستا کیا جائے تاکہ غریب اپنی زندگی بسر کر سکیں۔ اب تک امیروں نے غریبوں کا خون چوسا ہے۔ غریبوں پر نافذ کیا گیا 18 فیصد سیلز ٹیکس واپس لیا جائے۔ جس کے بعد سے حکومتی اقدامات کے تحت مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1062696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش