0
Thursday 8 Jun 2023 21:07

ملک پر مسلط ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار امریکہ کے وفادار ہیں، سراج الحق

ملک پر مسلط ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار امریکہ کے وفادار ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا۔ اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ آزمائے ہوئے لوگ اور پارٹیاں بہتری نہیں لا سکتیں، ملک پر مسلط ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار امریکہ کے وفادار ہیں، روس پاکستان میں آ جاتا تو حکمران اشرافیہ اس کے ٹینکوں پر بیٹھ جاتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، جنوبی پنجاب کا پڑھا لکھا نوجوان ملک سے باہر بھاگ رہا ہے، جنوبی پنجاب کا کسان پریشان ہے، خواتین مزدوریاں کرنے پر مجبور ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں اکثریت حاصل کی، ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو حکومت سندھ حالات کی ذمہ دار ہوگی۔ 
خبر کا کوڈ : 1062698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش