QR CodeQR Code

علی محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

8 Jun 2023 23:04

مردان پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہے۔ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کو کالعدم قرار دیکر علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ پشاور سینٹرل جیل کے باہر مردان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کیا۔ علی محمد خان کے خلاف دہشتگردی سمیت توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔ مردان پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہے۔ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کو کالعدم قرار دے کر علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1062721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062721/علی-محمد-خان-رہائی-کے-بعد-دوبارہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org