QR CodeQR Code

داعش کو دوبارہ متحرک ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے، سعودی عرب

8 Jun 2023 23:21

ریاض میں داعش کیخلاف "بین الاقوامی اتحاد" کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب دہشتگردی اور انتہاء پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر یقین رکھتا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے کہا کہ تمام ممالک رواداری اور مکالمے کو عام کرنے کیلئے ملکر کام کریں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں داعش کے خلاف "بین الاقوامی اتحاد" کا وزارتی اجلاس ہوا، جس سے سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب جہاں کہیں بھی ممکن ہے داعش کا پیچھا کرنے کی کوشش کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شدت پسندی کا مقابلہ اور داعش کو دوبارہ متحرک ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔ سعودی عرب دہشت گردی اور انتہاء پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر یقین رکھتا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے کہا کہ تمام ممالک رواداری اور مکالمے کو عام کرنے کیلئے مل کر کام کریں۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان اور کچھ افریقی علاقوں میں داعش کے حملوں میں اضافے پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو شام اور عراق کے کیمپوں میں رکھنے سے تنظیم کے دوبارہ متحرک ہونے کا خطرہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1062726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062726/داعش-کو-دوبارہ-متحرک-ہونے-سے-روکنے-کیلئے-اقدامات-جاری-رکھیں-گے-سعودی-عرب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org