0
Thursday 8 Jun 2023 23:36

سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقہ مینگورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہل کاروں اشرف علی اور عمران پر فائرنگ کردی، نتیجے میں دو اہل کار شہید ہوئے اور ساتھ ہی ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچی اور شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق شہید پولیس اہل کاروں اشرف علی اور عمران خان مینگورہ علاقہ امان کوٹ کے رہائشی تھے۔ واقعے کے بعد لواحقین اور علاقہ عوام نے سیدو شریف روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے اسے ٹریفک کے لیے بند کردیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1062727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش